
کتاب کا نام: حدیثِ غدیرِ خُم کی تحقیق و تخریج — منتخب از: القول المستحسن فی فخر الحسن
مؤلف کا نام: مولانا حسن الزماں محمد بن قاسم حیدرآبادی
مؤلف کا وطن: ہند
زبان: عربی
ترجمہ: اردو
صفحات: 126
سنِ اشاعت: 2024
ترتیب: ڈاکٹر خسرو قاسم
موضوعِ کلی: حدیث، فضائل
موضوعِ جزئی: حضرت علی علیہ السلام
ناشر: مشکات پرنٹرس، علی گڑھ، ہند
📚 کتاب کا خلاصہ۔
یہ کتاب اصل عربی کتاب “القول المستحسن فی فخر الحسن” کے ایک اہم حصے کا اردو ترجمہ ہے۔
یہ تصنیف اُن لوگوں کے عقیدے کے رد میں لکھی گئی تھی جو یہ کہتے تھے کہ حسن بصری نے حضرت علی علیہ السلام سے احادیث نہیں سُنیں۔
ڈاکٹر خسرو قاسم نے اس کتاب میں سے حدیثِ غدیر سے متعلق حصہ منتخب کرکے اس کا ترجمہ پیش کیا ہے۔
کتاب میں حدیثِ غدیر پر ہونے والی علمی بحثیں زیادہ تر روات اور اسناد کے تناظر میں ہیں، اور اہلِ سنت کے علمِ رجال کی روشنی میں ان کا جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی متن کے معانی اور مفہوم پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔
Add a Comment