
کتاب کا نام: الدُّرَّةُ الیَتِیمَةُ فی بَعضِ فَضائلِ السَّیِّدَةِ العَظِیمَة
(سیدہ فاطمہ زہراءؑ کے فضائل و مناقب)
مؤلف کا نام: عبد اللہ بن ابراہیم میر غنی
مؤلف کا وطن: حجاز
زبان: عربی
ترجمہ: اردو
صفحات: 32
سنِ اشاعت: 2020
ترتیب: ڈاکٹر خسرو قاسم
موضوعِ کلی: تاریخ، فضائل
موضوعِ جزئی: حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا
ناشر: مشکات پرنٹرس، علی گڑھ، ہند
📚 کتاب کا خلاصہ۔
اس کتاب میں مؤلف میر غنی نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے فضائل کے سلسلہ میں متعدد احادیث بیان کی ہیں اور نہایت مختصر مگر جامع انداز میں آپؑ کی حیاتِ طیبہ پر روشنی ڈالی ہے۔
اس کتاب پر عراق یونیورسٹی کے دو محققین، ڈاکٹر عبد المجید ناصر اور ڈاکٹر خالد عبد الکریم نے تحقیق و تخریج کا کام انجام دیا ہے۔
بعد ازاں ڈاکٹر خسرو قاسم نے اس کتاب کا اردو ترجمہ کیا اور اسے شائع کیا۔ اس ترجمہ کی خاص بات یہ ہے کہ اردو ترجمہ کے ساتھ عربی متن بھی شامل رکھا گیا ہے۔
Add a Comment