مقتل امام حسین


کتاب کا نام: مقتلِ امام حسین علیہ السلام
مؤلف کا نام: امام حافظ ابو القاسم الطبرانی
مؤلف کا وطن: شام (سیریا)
زبان: عربی
ترجمہ: اردو
صفحات: 95
سنِ اشاعت: 2022
ترتیب: ڈاکٹر خسرو قاسم
موضوعِ کلی: تاریخ، مقتل
موضوعِ جزئی: حضرت امام حسین علیہ السلام
ناشر: مشکات پرنٹرس، علی گڑھ، ہند


📚 کتاب کا خلاصہ۔

ڈاکٹر خسرو قاسم نے اس کتاب میں سب سے پہلے امام حافظ ابو القاسم الطبرانی کی اصل عربی کتاب مقتل کو مکمل طور پر پیش کیا ہے۔
اس کے بعد انہوں نے رسالہ “اربعین فی فضائلِ حسین علیہ السلام” کے عنوان سے امام حسین علیہ السلام کے فضائل پر مشتمل چالیس احادیث شامل کی ہیں۔

مزید برآں، دوسرا رسالہ “حسنین علیہما السلام قرآن و حدیث کی نظر میں فرزندانِ پیغمبر ہیں” بھی کتاب میں شامل کیا گیا ہے۔

کتاب کے آخر میں دو ضمیمے شامل کیے گئے ہیں:
1️⃣ امام حسین علیہ السلام پر گریہ کرنے کے فضائل
2️⃣ منتقمِ خونِ حسین علیہ السلام

یہ مجموعہ نہ صرف مقتلِ حسینی کا معتبر ماخذ ہے بلکہ امام حسین علیہ السلام کے فضائل، مصائب، اور ان سے متعلق اہم روایات و عقائد کو ایک جگہ جمع کرنے کی جامع علمی کاوش بھی ہے۔

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *