خواجہ نصیر الدین محمود حسنی دہلوی کی بارگاہ میں حاضری
(ولادت 675 ہجری ۔وفات757 ہجری قمری)
آپ حضرت نظام الدین اولیاء کے برجستہ اور معروف خلفاء میں سے تھے ۔
خواجہ نصیر الدین محمود حسنی دہلوی کی بارگاہ میں حاضری دی کہ جوحضرت نظام الدین اولیاء کے برجستہ اور معروف خلفاء میں سے تھے ۔ اور آپ کا تعلق صوبہ اودھ ( اترپردیش) سے تھا اور آپ کا سلسلہ نسب تقوی سادات تک پہنچتا ہے ۔
موصوف حضرت نظام الدین اولیاء کے مشہور خلیفہ اور جانشین کے طور پر مشعروف ہیں ، آپ نے برصغیر ہند میں سلسلہ چشتیہ کی ترویج و اشاعت میں نمایاں کردار ادا کیا ہے اور آپ کے مشہور و معروف خلیفہ اور شاگرد سید محمد حسینی گیسودراز ہیں کہ جنہوں نے جنوب ہند میں سلسلہ چشتیہ کو رائج و عام کیا ۔
آپ کا مزار دہلی میں شاہ چراغ کے نام سے مشہور و معروف ہے جہاں عقیدت مند حاضری دیتے رہتے ہیں۔